صفحہ اول / انٹرنیشنل / واشنگٹن اورمشرقی امریکی ریاستوں میں برفانی طوفان

واشنگٹن اورمشرقی امریکی ریاستوں میں برفانی طوفان

امریکی دارالحکومت واشنگٹن اور مشرقی ریاستوں میں برفانی طوفان نے تباہی مچادی، لاکھوں لوگ بجلی سے محروم ہو گئے، ملک بھر میں ہزاروں پروازیں منسوخ کرنا پڑیں
مشرقی امریکا میں شدید برفانی طوفان سے زندگی معطل ہو کر رہ گئی، شمالی کیرولینا، جنوبی کیرولینا، جارجیا اور فلوریڈا میں برف باری کے ساتھ ساتھ چلنے والی تیز ہواؤں نے بجلی کا نظام شدید متاثرہ کیا، لاکھوں افراد بجلی کے بغیر وقت گزار رہے ہیں،برفانی طوفان کی وجہ سے ہزاروں پروازیں منسوخ کرنا پڑیں، جبکہ 8 ہزار سے زائد پروازیں تاخیر کا شکار رہیں، صرف شمالی کیرولینا میں 95 فیصد پروازیں منسوخ کی گئیں، طوفان کے باعث مختلف علاقوں میں درجہ حرارت منفی 10سینٹی گریڈ تک گر گیا، حکام کی جانب سے نئے متوقع طوفان کے پیش نظر شہریوں کو گھروں سے باہر نہ نکلنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

شمالی کوریا کے میزائل تجربات پر سلامتی کونسل کا اجلاس طلب

شمالی کوریا کے حالیہ میزائل تجربات کے تناظر میں امریکہ کی درخواست پر سلامتی کونسل …