صفحہ اول / کھیل / کرکٹ / ویسٹ انڈیز کو تیسرے ون ڈے میں شکست، آئرلینڈ نے سیریز دو ایک سے جیت لی

ویسٹ انڈیز کو تیسرے ون ڈے میں شکست، آئرلینڈ نے سیریز دو ایک سے جیت لی

آئرلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو تیسرے ون ڈے میں دو وکٹوں سے شکست دے کر تین میچز کی سیریز دو ایک سے اپنے نام کرلی۔
کنگسٹن میں تیسرے ون ڈے میں میزبان ویسٹ انڈیز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے دو سو بارہ رنز بنائے، جیسن ہولڈر چوالیس رنز بنا کر نمایاں رہے، آئرش باولر مائک برائن نے چار وکٹیں حاصل کیں۔
جوابی اننگز میں مہمان آئرلینڈ نے دو سو تیرہ رنز کا ہدف آٹھ وکٹوں کے نقصان پر پینتالیسویں اوور میں حاصل کرلیا ، شاندار کارکردگی پر مائک برائن میچ اور سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار دیئے گئے۔

یہ بھی پڑھیں

سابق کرکٹر کھلاڑیوں پر تنقید نہ کریں ، چیف سلیکٹرمحمد وسیم کی اپیل

کراچی (ایمرا نیوز)قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر محمد وسیم نے سابق کرکٹرز سے کھلاڑیوں …