مریم نواز کہتی ہیں میاں صاحب جلد پاکستان واپس آئیں گے، وقت کا تعین نون لیگ کرے گی، حکومت کا جانا دنوں کی بات ہے، ہفتوں یا مہینوں کی نہیں،،
پاکستان مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب سے عدالت نے ثبوت مانگے نیب بہانے کر رہی ہے، حیران ہوں یہ وہی نیب ہے جس نے روزانہ سماعت کی درخواست دی تھی،، حکومت کی کارکردگی نہ ہونے کے برابر ہے، ان کے کابینہ ارکان ان کی کارکردگی کیخلاف بات کر رہے ہیں، مسلم لیگ نون آزمائشوں کے باوجود نہیں ٹوٹی، کہا جا رہا ہے مسلم لیگ ن کے 4افراد ان سے ملے ہیں،مریم نواز کا کہنا تھا کہ حکومت کا انجام بہت قریب ہے، مری میں حکومتی نااہلی کی وجہ سے لوگ جان سے ہاتھ دھو بیٹھے، عوام اب یہ حکومت ایک دن کیلئے بھی برداشت نہیں کرسکتی، شہباز شریف سیلاب کے پانی میں اترتے تھے توانہیں شوباز کہا جاتا تھا،، لگتا تھا عمران خان شہباز شریف سے بوٹ مانگ کر لوگوں کی مدد کو جائیں گے۔
حکومت کا جانا دنوں کی بات ہے، ہفتوں یا مہینوں کی نہیں،مریم نواز