صفحہ اول / pin-post / ملک میں کرونا کے وار تیز، مزید 5ہزار 472افراد مبتلا، 8مریضوں کا انتقال

ملک میں کرونا کے وار تیز، مزید 5ہزار 472افراد مبتلا، 8مریضوں کا انتقال

ملک میں کرونا کے وار تیز ہو گئے، مزید 5ہزار 472افراد وائرس کا شکار ہوئے،،
کرونا کیسز کے مثبت آنے کی شرح ساڑھے 9 فیصد تک پہنچ گئی، وائرس مزید 8 افراد کی زندگیاں بھی نگل گیا، ملک میں 908کرونا مریضوں کی حالت تشویشناک ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 57ہزار 669 ٹیسٹ کیے گئے، کرونا کے بڑھتے کیسز کے باعث سکول ہفتے میں تین دن کھولنے کی تجویز دی گئی ہے، اسلام آباد کے طلبا کی پڑھائی مکمل آن لائن کرنے کی بھی تجویز زیرغور ہے، والدین کو بچوں کی ویکسی نیشن ضرور کرانے کی ہدایت بھی کر دی گئی، این سی او سی کے اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا تھا کہ ‏ایس او پیز پر عمل درآمد نہ کرنے والے تعلیمی اداروں کو سیل کر دیا جائیگا،، تعلیمی اداروں میں سٹوڈنٹس و ٹیچرز کی لازمی ویکسینیشن کیلئے اقدامات پر بھی زور دیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

روزنامہ ایمرا لاہور5جون 2022ء