پی ایس ایل سیون کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا گیا، میچ ریفری رنجن مدوگالے پہلی مرتبہ پاکستان سپر لیگ میں ذمہ داریاں نبھائیں گے۔
ایونٹ کا فائنل 27فروری کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا، رنجن مدوگالے کے علاوہ روشن ماہنامہ اس مرتبہ بھی ایچ بی ایل پی ایس ایل میں ریفری کی ذمہ داریاں ادا کریں گے،، وہ 27 جنوری سے شروع ہونے والے ایونٹ کے افتتاحی میچ کے علاوہ ایچ بی ایل پی ایس ایل 7میں کُل 7میچز میں ریفری کے فرائض انجام دیں گے،ایونٹ کے افتتاحی میچ میں علیم ڈار اور رچرڈ ایلنگ ورتھ آن فیلڈ امپائرز کی ذمہ داریاں ادا کریں گے،احسن رضا تھرڈ امپائر اور عمران جاوید فورتھ امپائر ہوں گے۔
