لاہور کے علاقے کاہنہ میں قتل کی لرزہ خیز واردات، نامعلوم افراد نے گھر میں فائرنگ خاتون اور تین بچوں کو قتل کر دیا،،،
کاہنہ ایل ڈی اے گول چکر کے قریب نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر لیڈی ڈاکٹر ناہید اسکے بیٹے اور دو بیٹیوں کو قتل کردیا،، مقتولہ کا اپنا گھر تھا، جس میں انہوں نے ایک کلینک بنا رکھا تھا، اور وہ وہاں پچیس سال سے رہائش پذیر تھیں، بڑا بیٹا زین دوسرے گھر سویا ہوا تھا، جس کی وجہ سے بچ گیا، پولیس اور فرانزک ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکھٹے کئے، وزیراعلی عثمان بزدار نے ایک ہی خاندان کے 4افراد کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کر لی۔
