صفحہ اول / بزنس / امریکی ڈالر مزید مہنگا، سٹاک مارکیٹ میں بڑی مندی

امریکی ڈالر مزید مہنگا، سٹاک مارکیٹ میں بڑی مندی

ملک بھر میں امریکی ڈالر کی قدر دوبارہ تیزی سے بڑھنے لگی، جبکہ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں اُتار چڑھاؤ کے بعد بڑی مندی ریکارڈ کی گئی جس کے باعث سرمایہ کاروں کواربوں روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے تیسرے کاروباری روز کے دوران ایک مرتبہ پھر انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز 4 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا اور قیمت 176 روپے 18 پیسے سے بڑھ کر 176 روپے 22 پیسے ہو گئی ہے۔
دوسری طرف پاکستان سٹاک مارکیٹ میں اُتار چڑھاؤ کے باعث 673.98 پوائنٹس کی بڑی مندی ریکارڈ کی گئی اور 100 انڈیکس 44833.43 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا، پورے کاروباری روز کے دوران کاروبار میں 1.48 فیصد کی تنزلی دیکھی گئی جبکہ 10 کروڑ 8 لاکھ 21 ہزار 487 شیئرز کا لین دین ہوا۔

یہ بھی پڑھیں

چیف الیکشن کمشنر کی برطرفی،پی ٹی آئی نے ریفرنس دائرکردیا

اسلام آباد (ایمرا نیوز) تحریک انصاف نے چیف الیکشن کمشنر کی برطرفی کا ریفرنس سپریم …