صفحہ اول / pin-post / معروف ترک سیریز ’’دیریلس ارتغرل‘‘ کے اہم کردار آرتک سردار وفات پا گئے

معروف ترک سیریز ’’دیریلس ارتغرل‘‘ کے اہم کردار آرتک سردار وفات پا گئے

آرتک سردار کا کردار ادا کرنے والے آئبرک پکجان پھیپھڑوں کے کینسر میں مبتلا تھے

پاکستان سمیت دنیا بھر میں شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی معروف ترک سیریز دیریلیس ارتغرل میں ارتغرل غازی کے سب سے وفادار اور رازدار آرتک سردار کا کردار ادا کرنے والے اداکارآئبرک پکجان وفات پا گئے۔ دیریلیس ارتغرل کے پروڈٰوسر مہمت بوزداغ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر اداکار آئبرک پکجان کی وفات کی تصدیق کرتے ہوئے شدید دکھ اور افسوس کو اظہار کیا ہے۔ جبکہ دیریلس ارتغرل کا مرکزی کردار نبھانے والے اداکار انگن آلتان، جلال، نورالدین سونماز سمیت دیگر کاسٹ نے بھی اداکار آئبرک پکجان کی وفات کو ایک سانحہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی وفات پوری دنیا میں بسے ان کے پرستاروں کے لئے دکھ کی گھڑی ہے۔ واضح رہے کہ اداکار آئبرک پکجان نے ارتغرل غازی سیریز کی کامیابی کے بعد گذشتہ سال پاکستان کا دورہ کیا تھا اور اردو زبان کی بنیادی الفاظ سیکھتے ہوئے دوبارہ پاکستان آنے کی خواہش بھی ظاہر کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں