لاہور (رپورٹ، ایمرا ڈاٹ ٹی وی)وزیر اعلیٰ پنجاب کون ؟ حتمی فیصلہ 16اپریل کو ہی ہوگا۔لاہور ہائیکورٹ نے حمزہ شہباز کی جانب وزیر اعلیٰ پنجاب کا انتخاب فوری کرانے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے ڈپٹی سپیکر سردار دوست محمد مزاری کو16اپریل کو آئین و قانون کے مطابق قائد ایوان کا انتخاب کرانے کا حکم دے دیا ہے۔
مسلم لیگ (ن) نے فیصلے کو خوش آئند قرار دے دیا جبکہ مسلم لیگ (ق)نے فیصلے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں اپیل دائر کرنے کا اعلان کردیا ۔
وزیر اعلیٰ پنجاب کا الیکشن 16 اپریل کو کرانے کے خلاف اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز اور ڈپٹی سپیکر دوست محمد مزاری و دیگر نے درخواستیں دائر کر رکھی تھیں۔ عدالت نے ان درخواستوں پر 12 اپریل کو فیصلہ محفوظ کیا تھا جو آج سنایا گیا ہے۔
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ امیر بھٹی نے فیصلہ سناتے ہوئے حمزہ شہباز کی پنجاب اسمبلی کا اجلاس جلد بلانے کی استدعا مسترد کردی۔ عدالت نے ڈپٹی سپیکر کے اختیارات سلب کرنے کا اقدام بھی کالعدم قرار دے دیا۔لاہور ہائیکورٹ نے حکم دیا ہے کہ ڈپٹی سپیکر 16 اپریل کو وزیر اعلیٰ پنجاب کا الیکشن کرائیں، صوبائی اسمبلی کا تمام عملہ الیکشن کرانے میں مکمل تعاون کرے گا۔
عدالت نے حکم دیا ہے کہ ڈپٹی سپیکر 16 اپریل کو شفاف انتخاب یقینی بنائیں۔
یہ بھی پڑھیں
بجلی اور پٹرول قیمتو ں میں اضا فہ فوری واپس لیا جائے:قاری اعظم حسین
fiitg fiitg nfl pro shop wigs com outlet wigs com outlet the wig shop wigs …