صفحہ اول / انٹرنیشنل / اینجلینا جولی کا مزید دو روز پاکستان میں رکنے کا امکان

اینجلینا جولی کا مزید دو روز پاکستان میں رکنے کا امکان

کراچی (ایمرا نیوز)اقوام متحدہ کی خصوصی سفیر، ہالی وڈ اداکارہ اینجلینا جولی کے حوالے سے امکان ہے کہ وہ مزید دوروزپاکستان میں رکیں گی ۔
اینجلینا جولی سیلاب زدہ علاقوں کے دورے کے ساتھ امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیں گی۔
دورے کے پہلے دن انجلینا جولی نے سندھ میں دادو کے پانی میں گھرے علاقوں کا فضائی جائزہ لیا اور کشتی کے ذریعے بھی متاثرہ علاقوں میں گئیں۔
انجلینا جولی اس سے پہلے 2010 کے سیلاب اور 2005 کے زلزلے کے متاثرین سے ملاقات کیلئے بھی پاکستان آچکی ہیں۔
واضح رہے کہ اقوام متحدہ کے ادارہ برائے پناہ گزین (یو این ایچ سی آر) کی نمائندہ خصوصی اور ہالی وڈ اداکارہ اینجلینا جولی پاکستان میں اقوام متحدہ کے ہائی کمیشن برائے مہاجرین کی سرگرمیوں کا بھی جائزہ لیں گی۔

یہ بھی پڑھیں

پی آئی اے کا فضائی میزبان ٹورنٹو ایئرپورٹ سے غائب

اسلام آباد (ایمرا نیوز) پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) کا فلائٹ اسٹیورڈ (فضائی …