اسلام آباد(ایمرا نیوز) آمدن سے زائد اثاثوں کے نیب ریفرنس کے معاملے پر اشتہاری ملزم قرار دیے گئے اسحاق ڈار کا سرینڈر کرنے کے لیے آج احتساب عدالت میں پیش نہ ہونے کا امکان ہے۔
آج وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنااللہ احتساب عدالت پہنچے تو انہوں نے آئی جی سے بات کرتے ہوئےکہا کہ احتساب عدالت نمبر ایک کے جج محمد بشیر آج چھٹی پر ہیں، جج جب آئیں گے تو ہم بھی اسی روز آ جائیں گے۔
اس سے قبل اسحاق ڈار کی احتساب عدالت میں متوقع پیشی کے پیش نظر عدالت کے اطراف سکیورٹی سخت کردی گئی تھی اور جوڈیشل کمپلیکس جانے والے راستےکو خاردار تاریں لگا کر عام ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا تھا۔
خیال رہےکہ احتساب عدالت نے اسحاق ڈار کے دائمی وارنٹ گرفتاری 7 اکتوبر تک معطل کر رکھے ہیں، عدالت نے تحریری حکم میں کہا تھا کہ ملزم خود عدالت میں پیش ہونا چاہتا ہے تو ایک موقع دیا جانا ضروری ہے۔
عدالت نے تحریری آرڈر میں لکھا کہ اسحاق ڈار کے وارنٹس ان کی عدالت حاضری یقینی بنانے کے لیے ہی تھے۔
اسحاق ڈار کا سرنڈر کیلئے آج عدالت پیش نہ ہونے کاامکان