کراچی (ایمرا نیوز)مسلسل چوتھے کاروباری روز روپے کی بحالی کا سلسلہ جاری رہا اور انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں دواعشاریہ ایک روپے کی بہتری دیکھی گئی۔
فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان (ایف اے پی) کے اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ صبح نو بجکر چوالیس منٹ پر مقامی کرنسی دوسو اکتیس اعشاریہ نو روپے فی ڈالر پر ٹریڈ ہو رہی تھی۔
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر ڈالردوسو تینتیس اعشاریہ اکانوے روپے پر بند ہوا تھا جس کی قدر میں آج 0.86 فیصد کمی ہوئی۔
مالیاتی اعداد و شمار اور تجزیاتی پورٹل میٹس گلوبل کے ڈائریکٹر سعد بن نصیر نے کہا کہ اوپن مارکیٹ میں ‘گھبراہٹ کے باعث فروخت جاری ہے اور برآمد کنندگان جو اپنی آمدنی بیرون ملک رکھتے تھے اب اسے ملک واپس لارہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس سے سپلائی سائیڈ میں بہتری آئی جس کا اثر انٹربینک مارکیٹ میں بھی دیکھا جارہا ہے۔