صفحہ اول / کرکٹ / اسلام آبا د کا فاسٹ بولر دل کا دورہ پڑنے سے چل بسا

اسلام آبا د کا فاسٹ بولر دل کا دورہ پڑنے سے چل بسا

اسلام آباد(ایمرا نیوز)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے تعلق رکھنے والا فاسٹ بولر دل کا دورہ پڑنے سے چل بسا۔سوشل میڈیا پر کرکٹ تجزیہ کار فرحان ناصر کی جانب سے ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے فاسٹ بولر شہزاد اعظم کے انتقال کی خبر دی گئی۔
ٹوئٹر پر جاری پوسٹ میں بتایا گیا کہ اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے 36 سالہ فاسٹ بولر شہزاد اعظم دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔
فرحان ناصر نے مرحوم شہزاد اعظم کی تعریف کرتے ہوئے بتایا کہ فاسٹ بولر نے 95 فرسٹ کلاس میچز میں 388 وکٹیں حاصل کیں۔

یہ بھی پڑھیں

رضوان لاکھوں میں ایک ہے ، فاسٹ بولر نسیم شاہ

کراچی (ایمرا نیوز)قومی ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ نے وکٹ کیپر بیٹر محمد …