صفحہ اول / پاکستان / بغاوت: شہباز گل 6 اکتوبر کو عدالت طلب

بغاوت: شہباز گل 6 اکتوبر کو عدالت طلب

اسلام آباد(ایمرا نیوز) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے بغاوت پر اکسانے کے مقدمے میں شہباز گل کو طلب کرلیا۔
شہبازگِل کیس میں ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سپرا کو جج مقرر کیا گیا ہے جب کہ سماعت میں شہبازگل عدالت سے غیرحاضر رہے اور پراسیکیوٹر رضوان عباسی عدالت میں پیش ہوئے۔
سیشن کورٹ اسلام آباد نے اس مقدمے میں شہباز گِل کو طلب کیا ہے اور انہیں 6 اکتوبر کو عدالت کے سامنے پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔
پولیس نے شہباز گِل کے خلاف چالان سیشن کورٹ میں پیش کردیا جس پر ٹرائل کے لیے شہباز گِل کی طلبی کا سمن جاری کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

چیف الیکشن کمشنر کی برطرفی،پی ٹی آئی نے ریفرنس دائرکردیا

اسلام آباد (ایمرا نیوز) تحریک انصاف نے چیف الیکشن کمشنر کی برطرفی کا ریفرنس سپریم …