صفحہ اول / پاکستان / شاہنواز کو اپنے کیے کی سزا ضرور ملے گی ، والد ہ

شاہنواز کو اپنے کیے کی سزا ضرور ملے گی ، والد ہ

اسلام آباد(ایمرا نیوز)اسلام آباد کی مقامی عدالت نے سارہ انعام قتل کیس میں مرکزی ملزم شاہنواز کی والدہ کی عبوری ضمانت میں 3 اکتوبر تک توسیع کردی۔کینیڈاسے آنے والا مقتولہ سارہ انعام کاخاندان بھی آج پولیس کوبیان ریکارڈ کروائےگا۔
دوسری جانب کچہری میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مرکزی ملزم شاہنواز کی والدہ ثمینہ شاہ نے کہا کہ مجھے ایاز امیر فون کرتے رہے لیکن میرا فون کمرے میں تھا، ایاز امیر نے شاہنواز کے فون پر مجھ سے بات کی، ایاز امیر نے کہا کہ شاہنواز کو پکڑ کر رکھو، میں نے پولیس کو اطلاع کردی ہے۔
انہوں نے کہا کہ میری حالت بری تھی، صدمے میں تھی، میں نے شاہنواز کو دوسرے کمرے میں بٹھایا اور پولیس کا انتظارکیا، پولیس آئی تو میں نےشاہنوازکو پولیس کے حوالےکیا، ماں کے لیے اس سے بڑھ کر کیا امتحان ہوسکتاہے، میں چاہتی توبھگاسکتی تھی، باپ نےکہا شاہنوازکو رسیوں سےباندھ دو، میں نے ایاز امیر کو کہا کہ میں گھر میں اکیلی ہوں، گھر پر کوئی نہیں ہے، شاہنواز نے مجھے کچھ نہیں کہا، بس دروازہ بند کردیا۔
ثمینہ شاہ نے مزید بتایا کہ گھر میں میرا کمرہ آخر میں ہے اور شاہنواز کا شروع میں ہے، میرے کمرے تک آواز آنے کا سوال نہیں ہوتا، اگر آواز آئی ہوتی تو کیا میں کچھ نہ کرتی۔
انہوں نے کہا کہ رات کو شاہنواز نے مجھے میسج کیا کہ سارہ کے والدین سے وقت طے کرلیں، میری سارہ کے والدین سے اچھی طرح بات ہوئی، تین چار بار ہوئی، مجھے یہ بھی معلوم نہیں کہ کب دونوں کی لڑائی ہوئی۔
ثمینہ شاہ کا کہنا تھا کہ شاہنواز نے جو کیا اس کی مذمت کرتی ہوں اسے سزا ضرور ملے گی۔

یہ بھی پڑھیں

چیف الیکشن کمشنر کی برطرفی،پی ٹی آئی نے ریفرنس دائرکردیا

اسلام آباد (ایمرا نیوز) تحریک انصاف نے چیف الیکشن کمشنر کی برطرفی کا ریفرنس سپریم …