صفحہ اول / پاکستان / ہائی پروفائل کیسز کے 2 نیب پراسیکیوٹرز مستعفی

ہائی پروفائل کیسز کے 2 نیب پراسیکیوٹرز مستعفی

کراچی(ایمرا نیوز) ہائی پروفائل کیسز میں قومی احتساب بیورو (نیب) کی نمائندگی کرنے والے دو پراسیکیوٹرز نے استعفیٰ دے دیا۔
ذرائع کے مطابق نیب پراسیکیوٹر ریاض عالم اور شہباز سہوترا نے استعفے نیب ہیڈکوارٹر بھیج دیے ہیں، دونوں پراسیکیوٹرز نے استعفوں کی تصدیق کر دی تاہم استعفوں کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہو سکی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں پراسیکیوٹرز احتساب عدالتوں، سندھ ہائیکورٹ میں ہائی پروفائل کیسز کی پیروی کر رہےتھے، دونوں پراسیکیوٹرز 4 سال سے نیب میں فرائض انجام دے رہے تھے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ ریاض عالم کا استعفیٰ منظور بھی کر لیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

چیف الیکشن کمشنر کی برطرفی،پی ٹی آئی نے ریفرنس دائرکردیا

اسلام آباد (ایمرا نیوز) تحریک انصاف نے چیف الیکشن کمشنر کی برطرفی کا ریفرنس سپریم …