صفحہ اول / انٹرنیشنل / ایران، مظاہروں میں شدت، 9 یورپی باشندے گرفتار

ایران، مظاہروں میں شدت، 9 یورپی باشندے گرفتار

تہران (ایمرا نیوز)ایران میں پولیس حراست کے دوران مہسا امینی کی ہلاکت پر ملک بھر میں ہونے والے مظاہروں کے دوران بدامنی پھیلانے کے الزام میں ایرانی پولیس نے 9 یورپی باشندوں کو گرفتار کر لیا۔
رپورٹ کے مطابق مہسا امینی کی ہلاکت کے بعد جرمنی، پولینڈ، اٹلی، فرانس، ہالینڈ، سویڈن اور دیگر ممالک کے شہریوں کی گرفتاری کے نتیجے میں ایران اور مغربی ممالک کے درمیان کشیدگی میں اضافے کا خدشہ ہے ۔
ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کے بعد ایران اور مغربی ممالک کے درمیان کشیدگی میں مزید اضافے کا اندیشہ ہے۔
ایران نے امریکا پر الزام لگایا کہ ’امریکا، ایران میں بدامنی کا فائدہ اٹھا کر ملک کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کررہا ہے۔
ایران انٹیلی جنس وزارت نے میڈیا کو ایک بیان میں کہا کہ 9 نامعلوم افراد کو مظاہر وں کے دوران بدامنی پھیلانے کے الزام میں حراست میں لیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان خطرناک ترین ملکوں میں سے ایک ہے ، امریکی صدر

واشنگٹن (ایمرا نیوز)امریکی صدر جو بائیڈن نے اپنی تقریر میں پاکستان کا حوالہ دیاہے۔ایک رپورٹ …