صفحہ اول / پاکستان / امریکی سائفر، پاکستان میں بڑی سکیورٹی بریچ ہوئی ، اسحاق ڈار

امریکی سائفر، پاکستان میں بڑی سکیورٹی بریچ ہوئی ، اسحاق ڈار

اسلام آباد(ایمرا نیوز)مسلم لیگ کے دیگر رہنمائوں کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرخزانہ اسحاق ڈار کاکہنا ہے کہ سائفر والے معاملے پرکوئی معافی نہیں ہے۔اسحاق ڈار کا کہنا تھاکہ پاکستان میں ایک بڑی سکیورٹی بریچ ہوئی ہے، انہوں نے سائفر کے ذریعے سازش کا سہارا لیا اور اپنی اسٹوری بنائی، اب تک جو آڈیو لیکس ہوئی ہیں اس سے یہ سازش کھل گئی ہے، آفیشل سیکریٹ ایکٹ کی خلاف ورزی کا ذمہ دار عمران خان ہے۔
ان کا کہنا تھاکہ اس کا ایجنڈا ہی پاکستان کوختم کرنا ہے، معاشی طور پرتو اس نےختم کرہی دیاہے اور ملک کو ڈیفالٹ کے دہانے پر لاکر کھڑا کردیا گیا ہے، کسی ملک میں نیشنل سکیورٹی بریچ کی اجازت نہیں، کسی ملک میں معاشی طور پر تباہ کرنے کی اجازت نہیں۔
وزیرخزانہ کا کہنا تھاکہ وزیراعظم اور کابینہ نے تفصیل کے ساتھ اس پر ہر چیز کا معائنہ کیا ہے، سائفر غائب ہے، سابق پرنسپل سیکرٹری کا کہناہےاس نے وہ عمران خان کو دے دیا تھا، جو منٹس بنائے گئے وہ موجود ہیں لیکن سائفر موجود نہیں، اب ثابت ہوگیاکہ سازش اس وقت کی اپوزیشن نےنہیں بلکہ انہوں نےکی تھی۔
ان کا کہنا تھاکہ اس حوالے سے نیشنل سکیورٹی کمیٹی کی میٹنگ بھی ہوچکی ہے، ہم اپنےآئین سےغداری کریں گے اگر ہم اسےمنطقی انجام تک نہیں لےکرجائیں گے، سائفر والے معاملے پر جو کچھ کیا گیا، اس کی کوئی معافی نہیں ہے۔
اسحاق ڈار نے پریس کانفرنس کے دوران عمران خان کی آڈیو لیکس بھی سنوائیں۔

یہ بھی پڑھیں

چیف الیکشن کمشنر کی برطرفی،پی ٹی آئی نے ریفرنس دائرکردیا

اسلام آباد (ایمرا نیوز) تحریک انصاف نے چیف الیکشن کمشنر کی برطرفی کا ریفرنس سپریم …