صفحہ اول / بزنس / روپے کی پسپائی، ڈالر پھر تگڑا ہونے لگا

روپے کی پسپائی، ڈالر پھر تگڑا ہونے لگا

کراچی(ایمرا نیوز) روپے کی پسپائی نہ رکی، ڈالر پھر تگڑا ہونے لگا، امریکی کرنسی کی قدرمیں مزید اضافہ ہو گیا۔
کاروباری ہفتے کے آخری روز کاروبار کے آغاز پرامریکی کرنسی کی قدر میں 62 پیسے اضافہ ہوا ہے جس کے بعد ڈالر 219 روپے پر آ گیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر 2 روپے مہنگا ہونے کے بعد 224 روپے پر فروخت ہو رہا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے کاروباری ہفتے کے اختتام پر ڈالر کی قدرمیں کمی ہوئی تھی اور ڈالر ایک روپے 22 پیسے کم ہوکر 222 روپے پر بند ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

چیف الیکشن کمشنر کی برطرفی،پی ٹی آئی نے ریفرنس دائرکردیا

اسلام آباد (ایمرا نیوز) تحریک انصاف نے چیف الیکشن کمشنر کی برطرفی کا ریفرنس سپریم …