صفحہ اول / انٹرنیشنل / ایران میں مظاہرے، دودرجن بچے بھی جاں بحق

ایران میں مظاہرے، دودرجن بچے بھی جاں بحق

نیویارک (ایمرا نیوز)ایمنسٹی انٹرنیشنل نے انکشاف کیا ہے کہ ایران میں گزشتہ ماہ مظاہروں کے دوران تقریباً 2 درجن بچے بھی جاں بحق ہوئے ہیں۔سکیورٹی فورسز کے کریک ڈاون میں جاں بحق ہونے والے کچھ بچوں کی عمریں 11 سال تک ہیں۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ ستمبر کے آخری 10 دنوں میں ایران میں سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں 23 بچے جاں بحق ہوئے،جاں بحق ہونے والوں میں 20 لڑکے اور 3 لڑکیاں شامل ہیں۔
ایران میں زیرحراست خاتون کی ہلاکت کے خلاف مظاہرے جاری ہیں، ایرانی انسانی حقوق گروپ کے مطابق مظاہرین کے خلاف ایرانی سکیورٹی فورسز کےکریک ڈاؤن میں 180 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

چیف الیکشن کمشنر کی برطرفی،پی ٹی آئی نے ریفرنس دائرکردیا

اسلام آباد (ایمرا نیوز) تحریک انصاف نے چیف الیکشن کمشنر کی برطرفی کا ریفرنس سپریم …