صفحہ اول / پاکستان / بلوچستان میں فورسز کی کارروائی ، 4 مبینہ دہشتگرد ہلاک

بلوچستان میں فورسز کی کارروائی ، 4 مبینہ دہشتگرد ہلاک

خاران (ایمرانیوز) بلوچستان کے علاقے خاران میں سی ٹی ڈی اور حساس اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے 4 مبینہ دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا، مارے گئے دہشت گرد نوشکی ایف سی ہیڈ کوارٹر پر حملے میں ملوث تھے۔
کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) حکام کے مطابق سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر خاران کے علاقے زیریں جنگل میں کارروائی کی، اس دوران سکیورٹی فورسز اور مبینہ دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا جس کے نتیجے میں چار مبینہ دہشتگرد ہلاک ہوئے، آپریشن کے بعد مبینہ دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد ہوا۔
حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشتگرد نوشکی ایف سی کیمپ پر حملوں سمیت خاران اور اس سے ملحقہ علاقوں میں ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث رہے ہیں، مزید تحقیقات بھی جاری ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

چیف الیکشن کمشنر کی برطرفی،پی ٹی آئی نے ریفرنس دائرکردیا

اسلام آباد (ایمرا نیوز) تحریک انصاف نے چیف الیکشن کمشنر کی برطرفی کا ریفرنس سپریم …