صفحہ اول / پاکستان / چیف الیکشن کمشنر کی برطرفی،پی ٹی آئی نے ریفرنس دائرکردیا

چیف الیکشن کمشنر کی برطرفی،پی ٹی آئی نے ریفرنس دائرکردیا

اسلام آباد (ایمرا نیوز) تحریک انصاف نے چیف الیکشن کمشنر کی برطرفی کا ریفرنس سپریم جوڈیشل کونسل میں دائر کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی برطرفی کے لیے ریفرنس سپریم جوڈیشل کونسل میں دائر کر دیا ہے۔
ریفرنس میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ مبینہ طور پر جانب دار ہیں، چنانچہ وہ اس عہدے کے اہل نہیں ہیں، اس لیے انہیں عہدے سے ہٹایا جائے۔
واضح رہے کہ چیف الیکشن کمشنر کا عہدہ آئینی عہدہ ہے اور انہیں ہٹانے کا طریقہ کار آئین کے تحت وہی ہے جو کسی جج کو ہٹانے کے لیے ہے اور اس کی منظوری صرف سپریم جوڈیشل کونسل دے سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان کے ایٹمی اثاثوں کی سکیورٹی سے مطمئن ہیں،امریکہ

واشنگٹن (ایمرا نیوز) امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان کے ایٹمی اثاثوں کی …