صفحہ اول / پاکستان / پاکستان کاایشین کرکٹ کونسل سے علیحدگی پر غور

پاکستان کاایشین کرکٹ کونسل سے علیحدگی پر غور

لاہور (ایمرا نیوز) ایشیا کپ میں شرکت کے لیے بھارت کے پاکستان نہ آنےکے معاملے پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے مختلف آپشنز پر غور شروع کردیا ہے اور بھارت کے نہ آنے کے فیصلے پر پی سی بی ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) سے الگ ہونے پر بھی غور کر رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق لاہور میں پی سی بی تھنک ٹینک کا اجلاس ہوا جس میں ایشیا کپ میں شرکت کے لیے بھارت کے پاکستان نہ آنےکا معاملہ زیر غور آیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی کی جانب سے ایشین کرکٹ کونسل کے صدر اور بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکرٹری جے شاہ کے بیان کو غیر ضروری اور جلد بازی قرار دیا جائےگا، صدر ایشین کرکٹ کونسل جے شاہ تنہا کوئی فیصلہ کرنےکے مجاز نہیں۔
ذرائع نے بتایا ہےکہ ایشین کرکٹ کونسل کا مقصد رکن ممالک کے مفادات کا تحفظ کرنا ہے، اے سی سی اگر مفادات کا تحفظ نہیں کرسکتا تو پھر اے سی سی میں رہنے کا فائدہ نہیں، پاک بھارت میچ سے اے سی سی کو ریونیو ملتا ہے، اے سی سی یہ ریونیو کرٹ کے فروغ اور ڈویلپمنٹ پر خرچ کرتا ہے، اگر اے سی سی کو یہ ریونیو نہیں چاہیے توپی سی بی کے لیے بہتر ہے اے سی سی سے الگ ہوجائے۔
خیال رہےکہ ایشین کرکٹ کونسل کے صدر اور بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکرٹری جے شاہ نے اعلان کیا ہےکہ 2023 کے ایشیا کپ میں بھارتی ٹیم پاکستان نہیں جائے گی۔ایشین کرکٹ کونسل کے صدر جے شاہ نے کہا کہ اگلے برس ایشیا کپ نیوٹرل وینیو پر ہوگا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت نے ایشین کرکٹ کونسل کے فورم کو نظر انداز کردیا،بھارت سے تعلق رکھنے والے اے سی سی کے صدر نے خود فیصلے سنانے شروع کردیے ہیں، انہوں نے ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس کے بغیر ہی فیصلہ سُنایا۔خیال رہےکہ پاکستان نے ون ڈے فارمیٹ کے ایشیا کپ کی میزبانی اگلے برس ستمبر میں کرنی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان کے ایٹمی اثاثوں کی سکیورٹی سے مطمئن ہیں،امریکہ

واشنگٹن (ایمرا نیوز) امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان کے ایٹمی اثاثوں کی …