فیصل آباد: زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں انگلش ورک پروگرام میں داخلے کیلئے انٹری ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ امریکی ڈیپارٹمنٹ آف سٹیٹ کے ریجنل انگلش لینگویج آفس کے اشتراک سے منعقد ہونے والے اس چھ ماہ کے کورس کے انٹری ٹیسٹ میں سینکڑوں طلبہ نے حصہ لیا ،اس کورس کے تحت طلبہ میں انگلش زبان کی مہارت اور ان کی کاروبار ی صلاحیتیں نکھاری جائیں گی۔ انگلش ورک پروگرام کو پسماندہ علاقوں سے تعلق رکھنے والے 17 سے25 سال کی عمر کے طلبہ کیلئے ترتیب دیا گیا۔ زرعی یونیورسٹی کے وائس پروفیسر ڈاکٹر اقرار احمد خاں نے متعلقہ عملے کو ہدایت کی ہے کہ انٹری ٹیسٹ کیلئے فل پروف انتظامات کو یقینی بنایا جائے جس میں داخلے کیلئے 3000 طلبہ نے اپنی درخواستیں جمع کروائیں تھیں ۔ مینجر انگلش ورک اور لائبریرین زرعی یونیورسٹی عمر فاروق نے کہا ہے کہ اس کورس میں داخلے کیلئے کامیاب ہونے والے طلبہ کو اس چھ ماہ کے کورس میں مفت تعلیم دی جائے گی۔ کمیونٹی کالج کے پرنسپل ڈاکٹر انجم ضیا ء نے بتایا کہ کامیاب ہونے والے طلبہ کیلئے وظیفے کا بھی اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر کوآرڈینیٹر کاشف شہباز بھی موجود تھے
یہ بھی پڑھیں
بجلی اور پٹرول قیمتو ں میں اضا فہ فوری واپس لیا جائے:قاری اعظم حسین
fiitg fiitg nfl pro shop wigs com outlet wigs com outlet the wig shop wigs …