پشاور:پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن صوبائی کونسل الحاج عابد علی نے کہاہے کہ ملک میں مہنگائی نے عوام کی چیخیں نکال دیں، حکمرانوں کی ظالمانہ پالسیوں کے باعث لوگوں کے گھروں میں فاقہ کشی اور بھوک راج کررہی ہے، بد قسمتی سے ملک میں ریڑھی لگانے والے سے لے کر فیکٹری مالکان تک مہنگائی سے پریشان ہیں۔انہوں نے کہا کہ پیٹرول ، ڈیزل اور اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کی وجہ سے عوام ذہنی مریض بن چکے ہیں۔حکومتی وزرا بیانات سے آگے نکلیں اور عوامی مشکلات کا ازالہ کریں۔انہوں نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ عوام سے جینے کا حق نہ چھینے اور فی الفور قیمتوں میں ہوشربا اضافے کو واپس لیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ قوم پہلے ہی مہنگائی کی چکی میں پس چکی ہے۔ ہر طرف پنجاب سے خیبر تک پیٹرول کی قلت کے باعث شہری خوار ہورہے ہیں۔ایک طرف پیٹرول پمپس پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں نظر آتی ہیں اور دوسری طرف حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 35روپے فی لیٹر اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 18روپے فی لیٹر اضافہ کرکے عوام پر پیٹرول بم گرادیا ہے۔انہوں نے کیا کہ حکمرانوں نے آئی ایم ایف کی غلامی کو ہنس کر قبول کیا ہے۔ دنیا میں کوئی ایک ملک بھی ایسا نہیں جس نے آئی ایم ایف سے قرض حاصل کر کے ترقی کی ہو۔ منافع بخش ادارے تباہی کا منظر پیش کررہے ہیں۔الحاج عابد علی نے مزید کہا کہ معاشی عدم استحکام انتہائی خطرناک صورت حال اختیار کرچکا ہے۔ اگرہنگامی بنیادوں پر عوام کو ریلیف فراہم نہ کیا گیا تو ڈیفالٹ ہونے کا خدشہ ہے۔ قرضے بڑھتے چلے جارہے ہیں جبکہ سرمایہ کاری دن بدن سکڑتی چلی جارہی ہے۔انہوں نے کہاکہ وزراء اور مشیر عوام کو ریلیف دینے کی بجائے پروٹوکول پر قوم کا اربوں روپیہ ضائع کررہے ہیں،ایسا محسوس ہو رہا ہے کہ موجودہ حکومت کو عوام کے ساتھ کوئی ہمدردی نہیں۔
یہ بھی پڑھیں
بجلی اور پٹرول قیمتو ں میں اضا فہ فوری واپس لیا جائے:قاری اعظم حسین
fiitg fiitg nfl pro shop wigs com outlet wigs com outlet the wig shop wigs …