لاس اینجلس:پاپ گلوکاری کے بے تاج بادشاہ مائیکل جیکسن کی زندگی پر مبنی بائیوپک میں گلوکار کا کردار ان ہی کے 26 سالہ بھتیجے جعفر جیکسن نبھائیں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آنجہانی گلوکار مائیکل جیکسن کی زندگی کو فلمانے والے لائنس گیٹ اسٹوڈیو کا کہنا ہے کہ فلم مائیکل میں اس پیچیدہ آدمی کو فلمایا جائے گا جو پاپ کا بادشاہ بن گیا،فلم میں ان کی زندگی کے تمام پہلو اور ان کی سب سے قابل ذکر پرفارمنس شامل ہوں گی جنہوں نے اسے موسیقی کی دنیا کا ’آئکن‘ بنا دیا۔موسیقی کی دنیا کے ’آئکن‘ مائیکل جیکسن کی والدہ کا کہنا ہے کہ جعفر میرے بیٹے کی طرح دکھتا ہے، اسے جیکسن کی میراث کو آگے بڑھاتے ہوئے دیکھ کر بہت خوشی ہوگی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ہالی ووڈ کے مایاناز ہدایت کار اینٹون فوکا فلم کی ہدایت کاری جبکہ گراہم کنگ فلم کو پروڈیوس کریں گے۔ گراہم کنگ کے مطابق صرف جعفر جیکسن ہی وہ واحد شخص ہیں جو مائیکل جیکسن کے کردار کو باخوبی سے نبھا سکتے ہیں۔ ان میں اپنے چچا کے کردار کو زندہ کرنے کی فطری صلاحیت ہے اور وہ انتظار نہیں کر سکتے کہ دنیا جعفر جیکسن کو مائیکل جیکسن کے طور پر بڑی اسکرین پر دیکھے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مائیکل جیکسن کی زندگی پر مبنی فلم میں ان کی زندگی کے سب سے زیادہ متنازع پہلوؤں میں سے ایک ان پر 2005 میں بچوں کے جنسی استحصال کے الزامات میں دائر ہونے والا مقدمے کو براہ راست نہیں کیا گیا، جس میں بعدازاں انہیں بری کر دیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں
بجلی اور پٹرول قیمتو ں میں اضا فہ فوری واپس لیا جائے:قاری اعظم حسین
fiitg fiitg nfl pro shop wigs com outlet wigs com outlet the wig shop wigs …