کراچی: اْبھرتی ہوئی اداکارہ بختاور خان اور پروڈیوسر دانش خواجہ نے شادی کرلی۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم پر تصاویر شیئر کرتے ہوئے اداکارہ بختاور خان نے پروڈیوسر دانش خواجہ سے شادی کا اعلان کر دیا۔ان کی شادی کی تقریب کراچی کے نجی ہوٹل میں منعقد کی گئی جس میں قریبی رشتہ دار اور دوست احباب نے شرکت کی۔سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تصاویر میں اداکارہ کو روایتی سرخ عروسی جوڑے میں دیکھا جاسکتا ہے جبکہ دانش خواجہ نے ہلکے سفید رنگ کے شلوار قمیص کے ساتھ سْنہری واس کوٹ زیب تن کیا۔
