تازہ ترین خبریں

پولیس کی پوری کوشش ہے کہ مجھے گرفتار کیا جائے،شیخ رشید

اسلام آباد:سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ پولیس کی پوری کوشش ہے کہ مجھے گرفتار کیا جائے پولیس نے بھی میڈیا کے ذریعے مجھے طلب کیا ہے میں اپنے بیان پر قائم ہوں عمران خان نے جو بیان دیا ہے کہ آصف زرداری ایک منصوبے کے ذریعے قتل کروانا چاہتے ہیں آصف زرداری عمران خان کو دہشتگرد تنظیم کے زریعے قتل کروانا چاہتا ہے لال حویلی پر انھوں نے قبضہ کیا جو میری ملکیت ہے ان خیالات کا اظہار انھوں نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انھوں نے یہ بھی کہا کہ 16 وزراتوں میں سے کچھ نہیں ملا تو لال حویلی کے ساتھ ملحقہ عمارت بند کرد ی میری نشست پر بھی عمران خان الیکشن لڑیں گے ان کے ڈبوں میں سے ہوں کی آواز آئے گی ہمارے جیل میں جانے سے کوئی فرق نہیں پڑھتارینجر اور ایف سی نہیں آئی ایف آئی اے کی بسوں میں آکر لال حویلی پر قبضہ کیا گیا کے پی میں الیکشن کی تاریخ آگئی ہے پنجاب میں بھی آجائے گی میرے وکیل نعیم حیدر پنجوتھہ تھانے گئے تو بیان لینے سے پولیس نے انکار کر دیاگھر گھر میں ایک قیامت کا پہلو ہے لوگ جو مر رہے ہیں ان کے پاس قبر کے پیسے نہیں ہیں اوورسیز ووٹرز کے لئیے سپریم کورٹ گئے ہوئے ہیں

یہ بھی پڑھیں

 امریکا کے عالمی مالیاتی نظام میں بینکوں پر شدید دباؤ امریکا کے

نیویارک: عالمی مالیاتی نظام میں بینکوں پر شدید دباؤ کے باعث امریکا کے 200 سے …