حیدر آباد پولیس کے مطابق معروف ڈاکٹر دھرم دیوارٹھی کو ان کے ڈرائیور نے چھریوں کے وار سے قتل کیا ہے جس کی شناخت الطاف کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس نے بتایا کہ ڈرائیور ڈاکٹر کی گاڑی لے کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ہے جس کی تلاش جاری ہے۔
پولیس نے مزید بتایا کہ مقتول کی لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔