اسی معاملے پر امریکا کے لیے روسی سفیر نے واشنگٹن کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہےکہ وہ روسی سرحدوں کے قریب اپنی دشمنانہ پروازوں سے باز رہے۔
روسی سفیرنے کہا ہم یہ توقع کرتے ہیں کہ امریکا میڈیا میں مزید کسی قیاس آرائیوں سے گریز کرے اور روسی سرحدوں کے قریب اپنی جارحانہ اور دشمنی پر مبنی پروازوں سے بھی باز رہے۔
روسی سفیرکا کہنا تھا کہ ہم امریکا کے کسی بھی مسلح عمل کو کھلی دشمنی کے طورپر دیکھیں گے۔