کراچی :اداکارہ ماورا حسین پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم کی حمایت میں بول پڑیں۔ کہتی ہیں کسی کو ہمارے عظیم کھلاڑی پر بیجا تنقید کا کوئی حق نہیں پہنچتا۔ ماورا نے میڈیا کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوے بابراعظم کے ساتھ نامناسب رویہ اختیار کرنے اور انہیں ٹرول کرنے پر بابر کے عہدے کا احترام کرنے کی تاکید کر دی۔ماورا نے کرکٹ پاکستان کی ایک ٹوئٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ’زیادہ تر میڈیا کی طرح ایک صحافی پھر سے بابراعظم کے خلاف نامناسب رویہ اختیار کر رہا ہے ٹیم کو اکیلا چھوڑ دیں وہ آپ کے خیال سے زیادہ متحد ہیں اور اس کرکٹر احترام کرنا سیکھیں جس کے سامنے دنیا جھک رہی ہے۔ ماورا کا یہ تبصرے حالیہ پریس کانفرنس کے جواب میں تھا جس میں بابر اعظم کو ٹیم کے ’سابق کپتان کے طور پر حوالہ دیا گیا تھا، اس حقیقت کے باوجود کہ وہ ابھی بھی ٹیم کے کپتان ہیں، لیکن افغانستان کے خلاف تین میچوں کی سیریز کے لیے انہیں آرام دیا گیا ہے۔
