تازہ ترین خبریں

حالات سے تنگ آکر شہری کی اہل خانہ کو زہر دے کر خودکشی

کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں حالات سے تنگ آکر شہری نےتمام گھروالوں کوزہر کھلا دیا، زہرکھانے سے2سالہ بچی جاں بحق ہوگئی ۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن سیکٹر10میں اظہر نامی شخص نے پہلےبیوی پھر بچوں کو زہر دیا، ملزم نے بیوی بچوں کو نیلا تھوتھا زہردینے کے بعد خودکشی کی بھی کوشش کی ، واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم موقع پرپہنچ گئی اور تمام افراد کو ہسپتال منتقل کیا گیا ۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ ہسپتال میں موجود دیگر 3افرادکوطبی امداد دی جارہی ہے، بچ جانےوالوں میں بیوی اور4 سالہ بچی کی حالت تشویشناک ہے، جاں بحق بچی کی شناخت امہ ہانیہ کےنام سےہوئی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق پولیس کی ایک ٹیم ہسپتال میں موجود ہے ،  پڑوسیوں نے ہسپتال انتظامیہ کوبیان میں بتایا کہ اظہر فیکٹری میں کام کرتا تھا جہاں سے نکال دیا گیا جبکہ متاثرہ خاندان کرائےکےمکان میں رہائش پذیرتھا۔

یہ بھی پڑھیں

 امریکا کے عالمی مالیاتی نظام میں بینکوں پر شدید دباؤ امریکا کے

نیویارک: عالمی مالیاتی نظام میں بینکوں پر شدید دباؤ کے باعث امریکا کے 200 سے …