بجلی صارفین کیلئے بری خبر:ایک ماہ کیلئے فی یونٹ86 پیسے مہنگی ہونے کا امکان

اسلام آباد:بجلی صارفین کیلئے بری خبر،ایک ماہ کیلئے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 86 پیسے اضافے کا امکان ہے ،ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں درخواست نیپرا میں دائر کر دی گئی۔سینٹرل پرچیزنگ پاور ایجنسی کی جانب سے سرکاری ڈسکوز کے صارفین کیلئے درخواست ماہ فروری کے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دائر کی گء ہینیپرا اتھارٹی 30 مارچ کو سی پی پی اے کی درخواست پر سماعت کرے گی منظوری کی صورت میں اضافہ سرکاری بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے صارفین پر ہوگا جبکہ کے الیکٹرک کی جانب سیکراچی کے بجلی صارفین کیلئے ایف سی اے کی مد 1روپے 62 پیسے اضافے کی درخواست پہلے سے نیپرا میں دائر کی جا چکی ہے سرکاری ڈسکوز اور کے الیکٹرک کی درخواستوں پر الگ الگ سماعت ایک ہی روز ہوگی اور اس کے بعد قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے حتمی فیصلہ ہوا۔

یہ بھی پڑھیں

پرویز الہی کی انتہائی قریبی شخصیت گرفتار

سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کے ترجمان اقبال چودھری کوپولیس نے گرفتار کرلیا۔ترجمان اقبال …