الیکشن کی تاریخ نہ دینے پر گورنر خیبر پختونخوا کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر

اسلام آباد:سپریم کورٹ کے واضح حکم کے باوجود گورنر خیبرپختونخوا کی جانب سے صوبے میں انتخابات کی تاریخ کا اعلان نہ کئے جانے پر پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے گورنر کے پی کے کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی گئی ہے۔ سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور سابق سپیکر کے پی اسمبلی مشتاق غنی کی طرف سے دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ عدالت عظمی کی طرف سے گورنر خیبر پختونخواہ کو صوبے میں جنرل الیکشن کی تاریخ دینے جبکہ وفاقی حکومت کو سہولیات کی فراہمی کا حکم دیا گیا تھا۔ وضح عدالتی احکامات کے باوجود گورنر کے پی کے تا حال صوبے میں الیکشن کی تاریخ نہیں دے رہے۔ درخواست میں گورنر کے پی کے کے خلاف توہین عدالت کی کاروائی شروع کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔گورنر کے پی کے خلاف توہین عدالت کی درخواست آئین کے آرٹیکل 204 کے تحت دائر کی گئی ہے۔(توصیف)

یہ بھی پڑھیں

پرویز الہی کی انتہائی قریبی شخصیت گرفتار

سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کے ترجمان اقبال چودھری کوپولیس نے گرفتار کرلیا۔ترجمان اقبال …