لاہور:میزان بینک اور جعفر برادرز نے سیمی فائنلز میں کامیابی حاصل کر کے کارپوریٹ چیلنج کے فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا ۔اتفاق کرکٹ گرائونڈ میں کارپوریٹ چیلنج کپ کے چوتھے ایڈیشن کے دو سیمی فائنل مقابلے ہوئے۔ پہلے سیمی فائنل میں میزان بینک نے اے ایم ٹی کو 43 رنز سے ہرا دیا۔ میزان بینک نے پہلے کھیلتے ہوئے سات وکٹوں کے نقصان پر 180 رنز بنائے۔ محسن پرویز اور رضوان اکرم نے 66،66 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، سید وقار بخاری نے تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں اے ایم ٹی 137 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی۔ علی رضا 68 رنز بناکر نمایاں رہے، نوید احمد اور محمد اشتیاق نے دو ،دو وکٹیں حاصل کیں۔ محسن پرویز کو شاندار کارکردگی دکھانے پر میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔ دوسرے سیمی فائنل میں جعفر برادرز نے نیٹسول کی ٹیم کو تین وکٹوں سے شکست دے کر فائنل تک رسائی حاصل کی ۔کارپوریٹ چیلنج کپ کے چوتھے ایڈیشن کا فائنل 22مارچ کو کھیلا جائے گا
