اسلام آباد:جوڈیشل کمپلیکس جلاؤ گھیراؤ، توڑ پھوڑ کے دوران پولیس اہلکاروں کے ذاتی نقصان کی تلافی کر دی جائے گی۔وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خان کے حکم پر 9 اہلکاروں کو نئے موٹر سائیکل دئیے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق ان اہلکاروں کے موٹرسائیکل پی ٹی آئی کے مشتعل مظاہرین نے جلا دئیے تھے۔آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خاں آج نئے موٹر سائیکل پولیس اہلکاروں کے حوالے کریں گے۔آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خاں کا کہنا ہے کہ فورس کی ویلفئیر اور ضروریات کا ہرطرح سے خیال رکھا جائے گا۔پی ٹی آئی کے مشتعل کارکنان نے جوڈیشل کمپلیکس میں جلاو گھیراو کے دوران سرکاری و نجی املاک کو نقصان پہنچایا۔سب پولیس اہلکاروں کے ذاتی نقصان پورا کیا جائے گا۔۔۔۔ عامر چوہدری
