زراعت کے فروغ کیلئے آرمی پیش پیش،وادی لیپہ کے کسانوں کیلئے کاوشیں جاری
اسلام آباد :زراعت کے فروغ کے لئے پاکستان آرمی پیش پیش،پاک آرمی کی کشمیر کی وادی ِ لیپا کے کسانوں کیلئے کاوشیں جاری ہیں،پاک آرمی کسانوں کے معاشی اور زرعی مسائل کے حل کیلئے سستے اور معیادی بیج فراہم کر رہی ہے،اس ضمن میں زراعت کی مجموعی پیداوار کو بڑھانے کیلئے جدید ترین سائنسی طریقوں کے ذریعے کسانوں میں زرعی شعور بھی بیدار کیا جا رہا ہے،پاک فوج کی طرف سے کسانوں کو ہَل کے ساتھ مفت ٹریکٹر بھی فراہم کئیجارہے ہیں ، لائن بوائی مشین کی دستیابی کے ذریعے فصل کو بڑھایا جاسکے گا،محکمہ زراعت سے اعلیٰ معیار کے بیج کی دستیابی کو بھی ممکن بنایا جائے گا، اس سلسلے میں بہترین حکمت عملی اور زراعت میں اضافے کیلئے زرعی سیمینار کا بھی انعقاد کیا جائیگا تاکہ مقامی کسانوں کو زرعی شعور سے آگاہی دلوائی جا سکے، وادیِ لیپا میں پاک فوج کسانوں کی مدد کہ لیے کوشاں ہے تاکہ کسانوں کی اس مشکل وقت میں مدد کی جا سکے ۔