امریکا نے چین سے دونوں ممالک کے دفاعی سربراہان کی ملاقات کی درخواست کی تھی جس کو چین نے مسترد کر دیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا نے چین سے دونوں ممالک کے دفاعی سربراہوں کی ملاقات کی درخواست کی تھی اور کہا تھا کہ یہ ملاقات آئندہ ویک اینڈ پر سنگاپور میں ہونے والے سیکیورٹی فورم کے سالانہ اجلاس میں ہوسکتی ہے۔
تاہم چین نے امریکا کی جانب سے کی گئی اس درخواست کو مسترد کر دیا ہے اور پینٹاگون کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ چین کی جانب سے امریکا کو مطلع کر دیا گیا ہے کہ یہ ملاقات نہیں ہوسکے گی۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ مئی کے آغاز میں چین کو دعوت دی گئی تھی اور اس میں سیکریٹری دفاع آسٹن کی ملاقات چینی کے وزیر دفاع لی شنگفو سے ملاقات کی درخواست کی گئی تھی۔
پینٹاگون کا مزید کہنا تھا کہ ڈیپارٹمنٹ کھلے انداز میں مواصلاتی رابطوں پر یقین رکھتا ہے اور چاہتا ہے کہ مسابقت تصادم کی طرف نہ جائے۔
واضح رہے کہ کچھ دن قبل وائٹ ہاؤس کے ترجمان جان کربی نے کہا تھا کہ وزارت دفاع میں سیکریٹری دفاع لائیڈ آسٹن کی اپنے چینی ہم منصب سے ملاقات کے حوالے سے مشاورت ہو رہی ہے جب کہ یہ بھی کہا گیا تھا کہ ڈیٹرائٹ میں ہونے والے ایشیا پیسفک اکنامک کارپوریشن (ایپک) کے اجلاس میں امریکا کے تجارتی نمائندے کیتھرائن ٹائے کی چینی ہم منصب سے ملاقات بھی امکان ہے۔