اسلام آباد(نیٹ نیوز/ایمرا نیوز)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ایون فیلڈ ریفرنس میں احتساب عدالت کی جانب سے سزا کے بعد نااہل قرار دیئے جانے والی سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) صفدر کے حلقوں سے بیلٹ پیپرز کی چھپائی روکنے کی ہدایت کردی۔واضح رہے کہ مریم نواز این اے 127 (لاہور) اور کیپٹن (ر) صفدر این اے 14 (مانسہرہ) سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار تھے۔ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے ہدایت کی کہ این اے 127 اور این اے 14 کے بیلٹ پیپرز تاحکم ثانی نہ چھاپے جائیں۔عدالتی فیصلے کے بعد مریم اور کیپٹن (ر) صفدر الیکشن نہیں لڑسکیں گے۔الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق امیدواروں کی حتمی فہرست سے بھی مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدرکے نام نکالنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق دونوں حلقوں کے بیلٹ پیپرز عدالتی حکم نامہ موصول ہونے کے بعد چھپوائے جائیں گے۔الیکشن کمیشن کے مطابق ملک بھر کے حلقوں کے 30 فیصد سے زائد بیلٹ پیپرز کی چھپائی مکمل کرلی گئی ہے جبکہ 20 جولائی تک بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا عمل مکمل کر لیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں
روزنامہ ایمرا 07-08-2023arda wigs custom jerseys wig store cheap human hair wigs adidas yeezy boost best wigs custom nfl jersey best male sex toys cheap jordan 1 custom jersey nike air jordan red nike air jordan 1s adidas yeezy womens blonde wig with bangs nike air jordan mens shoes
fiitg fiitg nfl pro shop wigs com outlet wigs com outlet the wig shop wigs …
اچھا لگا