صفحہ اول / علی رضا عابدی کے قتل سے متعلق گورنرسندھ کا اہم بیان سامنے آگیا

علی رضا عابدی کے قتل سے متعلق گورنرسندھ کا اہم بیان سامنے آگیا

کراچی(نیٹ نیوز/ایمرا نیوز) گورنرسندھ عمران اسماعیل کہتے ہیں کہ کل کا واقعہ انتہائی افسوسناک اور شہر کا امن تباہ کرنے کی سازش ہے۔گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کلفٹن کے نجی اسپتال میں ڈائیلاسز سینٹر کا افتتاح کر دیا، اس موقع گزشتہ روز سابق رکن قومی اسمبلی علی رضا عابدی کے قتل کے حوالے سے مڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ ماضی میں بھی ایسے واقعات ہوتے رہے ہیں۔گورنر سندھ نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے شہر کا امن بحال کیا، ٹارگٹ کلر کی بچی کچھی باقیات کو بھی جلد ختم کر دیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہماری ایجنسیاں کام کر رہی ہیں،کراچی پیکیج کے تحت ایک اسپتال کراچی یونیورسٹی کے اندر بنا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

روزنامہ اپنا ملتان،26جون2022