صفحہ اول / مشیر اطلاعات سندھ وزیراعظم عمران خان پر برس پڑے

مشیر اطلاعات سندھ وزیراعظم عمران خان پر برس پڑے

کراچی(نیٹ نیوز/ایمرا نیوز) مشیر اطلاعات سندھ مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا نام ای سی ایل میں نہیں ڈالنا چاہیے تھا، وزیراعظم عمران خان اور علیم خان کے خلاف بھی انکوائری چل رہی ہے۔پی ٹی آئی کی جانب سے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے استعفے کے مطالبے پر ردّ عمل دیتے ہوئے رہنما پیپلز پارٹی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ ہم کیسوں کا سامنا کریں گے، ماضی میں بھی ایسے کیسوں کا سامنا کیا، انکوائری کی بنیاد پراستعفا نہیں دینا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ اسپیکر پنجاب اسملی پرویزالہٰی اور وزیردفاع پرویزخٹک کےخلاف انکوائری چل رہی ہے۔واضح رہے حکومت کی جانب سے ای سی ایل میں ڈالے جانے والوں ناموں کی فہرست میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کانام بھی شامل ہے جس کے بعد پی ٹی آئی نے وزیراعلیٰ سندھ سے استعفے کا مطالبہ کردیا۔

یہ بھی پڑھیں

واشنگٹن اورمشرقی امریکی ریاستوں میں برفانی طوفان

امریکی دارالحکومت واشنگٹن اور مشرقی ریاستوں میں برفانی طوفان نے تباہی مچادی، لاکھوں لوگ بجلی …