ممبئی(شوبز ڈیسک/ایمرا نیوز) بھارت کے معروف اداکار انوپم کھیر کو نئی آنے والی فلم’ ’دی ایکسیڈینٹل پرائم منسٹر ‘ میں سابق وزیر اعظم من موہن سنگھ کا کردار ادا کر نا مہنگا پڑگیا، ان کے خلاف اعلیٰ شخصیات کا امیج خراب کرنے پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔سابق وزیر اعظم من موہن سنگھ کی زندگی پر بنائی جانے والی فلم ’ دی ایکسیڈینٹل پرائم منسٹر ‘ کے ٹریلر کی ریلیز کے بعد سے ہی بھارت میں ایک تنازع کھڑا ہو گیا۔فلم میں من موہن سنگھ کے 10سالہ دور حکومت اور کانگریس پر گاندھی خا ندان کی گرفت سے لے کر کئی اندرونی کہانیوں سے پردہ اٹھایا گیا ہے۔بہار کی عدالت میں اداکار انوپم کھیر اور فلم کے دیگر لوگوں کے خلاف درخواست دائر کرتے ہوئے درخواست گزار وکیل سدھیر کمار اوجھا نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ انوپم کھیر جنہوں نے من موہن سنگھ کا کردار ادا کیا اور اکشے کھنا جنہوں نے ان کےمیڈیا ایڈوائزرسنجے باروکی کا کردار ادا کیا ہے، دونوںنے ان اعلیٰ شخصیات کا امیج خراب کرنے کی کوشش کی ہےجس کی وجہ سے میری اور دوسرے کئی لوگوں کی دل آزاری ہوئی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ دوسرے اداکار جنہوں نے سونیا گاندھی، راہول گاندھی اور پریانکا وادرا کا کردار ادا کیا ، انہوں نے بھی یہ کردار ادا کر کے اہم شخصیات کا غلط امیج عوام کے سامنے پیش کیا ہے۔انہوں نے فلم کے پروڈیوسر اور ڈائریکٹر کے خلاف بھی شکایت کی ہے۔واضح رہے انوپم کھیر نے چند روز قبل ایک انٹرویو میں اس فلم میں مرکزی کردار ادا کرنے پر آسکر ایوارڈ کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’ میرے خیال میں اس فلم کے بعد بھارت کو اکیڈمی ایوارڈز میں داخل ہو جانا چاہئے اور مجھے میری کارکردگی پر آسکر کے لئے نامزد کیا جانا چاہئے۔‘
ٹیگزAbbotabad AbbTak ACER actor afghanistan america Apple April Arfakareem ARY AryNews August Australia Autumn BadshahiMasjid balakot Balochistan Bangladesh BBC bol bollywood BOLNews Brazil Canada channel24 Channel5 china City42 CM CNN DAWLANCE DawnNews December DELL Denmark dubai duniya eid Ericsson ExpressNews Fashion FAST FC Feb Fortress France Gawadar GC Generation GeoNews Germany GIKI GREE Gujranwala Gulberg Haeir HAJ HARDEES HP Huwaie Hyderabad IndiaNews Indonesia islamabad JAAG JAAGNEWS JahangirTomb Jamatulawal Jamatusani Jan jatiumra Jeans July June kaghan karachi Kashmir kasur KFC kpk kuwait lahore lahorenews larkana LG Liberty london LUMS MACbook Macdonalds Madina Makeups Makkah malaysia mansehra March May media92news media92tv MinarePakistan MITSHUBISHI MizareQuaid Muharram Multan Muzaffarabad naran NATIONAL NDTV neelumvaleey NEO News Newzealand Nigeria northkorea November showbiz tv انڈیا
یہ بھی پڑھیں
روزنامہ ایمرا 07-08-2023arda wigs custom jerseys wig store cheap human hair wigs adidas yeezy boost best wigs custom nfl jersey best male sex toys cheap jordan 1 custom jersey nike air jordan red nike air jordan 1s adidas yeezy womens blonde wig with bangs nike air jordan mens shoes
fiitg fiitg nfl pro shop wigs com outlet wigs com outlet the wig shop wigs …