لاہور(شوبز ڈیسک/ایمرا نیوز)
ششمیتا سین نے اپنے بوائے فرینڈ سے متعلق کوئی راز نہیں چھپایا.ششمیتا سین نے اپنے بوائے فرینڈ روہین شال کی سالگرہ پر ایک شاندار تصویر اور ایک رومانوی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی جس میں وہ اپنے بوائے فرینڈ کے ساتھ گلے لگی ہوئی ہیں.
یہ تصویر اور ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور پیغام میں انہوں نے لکھا تھا کہ زندگی تمہارے ساتھ ایک شاعری ہے.
اور یاد رہے کہ ششمیتا سین کے بوائے فرینڈ نے بھی ان کی سالگرہ پر بھی ایک خوبصورت پیغام اور ایک تصویر بھی شیئر کی تھی. اس تصویر میں دونوں ایک دوسرے کے بہت قریب تھے.اُس خوبصورت پیغام میں انہوں نے لکھا تھا مجھے پتا ہے کہ یہ آپ کی زندگی کا اہم دن ہے چلو اسے اور بھی اچھا بناتے ہیں، مجھے پتا ہے کہ یہ سال آپ کے لیے بہت اچھا رہا ہے اور آگے اور بھی اچھی چیزیں باقی ہیں.