ممبئی(شوبز ڈیسک/ایمرا نیوز) بھارتی شہر ممبئی میں رنگا رنگ فیشن شو کا انعقاد کیا گیا جس میں موسم کی مناسبت سے روایتی ملبوسات پیش کیے گئے۔معروف بھارتی فیشن ہاؤس کی جانب سے منعقد کیا جانے والے اس ایونٹ میں ماڈلز کے ساتھ ساتھ بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کنگنا رناوت نے بھی ریمپ پر جلوے بکھیرے۔
فیشن شو میں کنگنا رناوت سب کی توجہ کا مرکز بنی رہی۔خوبصورت لباس پہنی کنگنا نے ریمپ اینٹری دی تو دیکھنے والے دیکھتے ہی رہ گئے۔اس موقع پر فیشن سے دلچسپی رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد بھی وہاں موجود تھی۔
