لاہور(ایمرا نیوز عمر خالد سے) آسیہ بی بی کی بریت کے فیصلے کیخلاف نظر ثانی اپیل کی اہم سماعت آج سپریم کورٹ میں ہوگی.عدالت عظمیٰ کا تین رکنی بنچ توہین مذہب کے مقدمے میں آسیہ بی بی کی بریت کے فیصلے کے خلاف نظر ثانی کی اپیل کی سماعت آج کرے گا۔یاد رہے کہ پچھلے سال سپریم کورٹ نے آسیہ بی بی کو جیل سے رہائی کا حکم دیا تھا جس کے بعد پورے ملک میں لوگ سڑکوں پر نکل آئے تھے اور سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف احتجاج شروع کردیا تھا جس کے بعد سپریم کورٹ نے آسیہ بی بی کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا تھا.
توہین مذہب کے مقدمے میں سپریم کورٹ سے رہائی پانے والی مسیحی خاتون کے وکیل سیف الملوک اپنی خود ساختہ جلا وطنی ختم کرکے اپنی موکلا کی عدالت میں وکالت کرنے کیلئے پاکستان پہنچ گئے ہیں۔ بیچ کی سربراہی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کریں گے ۔ جسٹس فائز عیسیٰ اور جسٹس مظہر عالم میاں خیل بھی بینچ کا حصہ ہوں گے۔
آسیہ بی بی کی بریت کے فیصلے کیخلاف نظر ثانی اپیل کی سماعت آج سپریم کورٹ میں ہوگی