عمران خان کا شہباز شریف کو پبلک اکاونٹس کا سربراہ بنانا سب سے بڑی غلطی، شیخ رشید
لاہور(ایمرا نیوزآن لائن رپورٹ اظہر محمود سے) وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ یہ بزدل سیاستدان ہیں،کرپشن کیسز میں ہیروبننے کی کوشش کررہے ہیں،23 کیسوں مین مطلوب شہباز شریف کو پبلک اکاونٹس کمیٹی سے مستعفی ہو جانا چاہئے۔وزیر ریلوے شیخ رشید نے لاہر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کو دولت ٹھکانے لگانی آتی ہے ، زرداری کو فالودے والا مل جاتا ہے ،بلاول کرپشن کیخلاف لانگ مارچ کریں تو میں ہاتھ میں ہاتھ ڈال کر ساتھ دوں گا ۔انہوں نے کہا کہ شریف برادران نے اسامہ بن لادن کا مال بھی نہیں چھوڑا ،اسامہ بن لادن کی گرفتاری میں پاک فوج نے اپنی ذمہ داری نبھائی ،وہ قتل کی واردات سمیت ہر جگہ سے پیسے کمانے کا فن جانتے ہیں ،۔وفاقی وزیر نے کہا کہ آرمی چیف ، شہباز شریف کی سکیورٹی سے رینجرز کو واپس بلائیں، فوج چوروں کی حفاظت اور پروٹول ڈیوٹی کرے تو اچھا پیغام نہیں جاتا ، عمران خان کا شہباز شریف کو پبلک اکاونٹس کا سربراہ بنانا سب سے بڑی غلطی ہے ،پبلک اکاونٹس کمیٹی شہباز شریف ، شیخ رشید ، سعد رفیق اور رانا ثنااللہ کے ہونے سے سیاسی اکھاڑہ نہیں بنے گی۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف قومی اسمبلی میں پہلی مرتبہ آئے ، مین 8 ویں مرتبہ رکن بنا ہوں ، میں اپوزیشن کا دادا استاد ہوں ، ڈاکٹروں نے شہباز شریف کو کھلی ہوا میں رہنے کا مشورہ دینے والے ڈاکٹر ہماری حکومت نہیں ، شہباز شریف لال حویل کی چھت پر آ جائیں اس سے بہتر کھلی فضا اور کہیں نہیں۔شیخ رشید نے کہا کہ وزیراعظم 12فروری کوتھل ایکسپریس کاافتتاح کریں گے،دو مال بردار ٹرینیں چلادی ہیں،مزید مال بردار ٹرینیں چلانے کےلیے اقدامات کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ ایم ایل ون سےمتعلق اسی ہفتےاجلاس ہوگا،لاہور:ریلوے شکایت سیل کو اچھا رسپانس مل رہاہے ، نئے ٹینڈر کو جلد حتمی شکل دیں گے۔