لاہور(ایمرا نیوز آن لائن) ’کنگ آف غزل‘ جگجیت سنگھ کی آج 78 ویں سالگرہ منائی جارہی ہے، جگجیت سنگھ نے اپنی آواز سے لوگوں کے دل جیت لیے تھے.جگجیت سنگھ کا تعلق بھارت کے شہر راجستھان سے ہیں،مرحوم جگجیت سنگھ 8 فروری 1941ء کو راجستھان میں پیدا ہوئے. جگجیت سنگھ کی غزلوں نے نا صرف بھارت بلکہ پوری دنیا میں مقبولیت حاصل کی، اور آج بھی ان کی گائی ہوئی غزلیں لوگوں کے دلوں میں زندہ ہیں.
جگجیت سنگھ نے اپنے فنی سفر کا آغاز 1966ء میں کیا تھا، اور اس کے بعد جگجیت سنگھ کی غزلوں کا جادو پوری دنیا میں پھیل گیا.بھارت کے تیسرے بڑے سول اعزاز پدما بھوشن سے بھی نوازا گیا ہے۔ جگجیت سنگھ نے فنی زندگی میں بے تحاشا کامیابیاں حاصل کیں، لیکن ذاتی زندگی ان کے لیے اچھی ثابت نہیں ہوئی، ان کے بیٹے کی ایک حادثے میں موت ہوگئی تھی، اور ان کی اہلیہ نے بھی خودکشی کرلی تھی.جگجیت سنگھ 10 اکتوبر 2011 کو انتقال کرگئے تھے، اور دنیا بھر میں اپنے مداحوں کو اُداس کرگئے. جگجیت سنگھ کی غزلیں آج کل کے نوجوان بہت شوق سے گاتے ہیں اور ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں.