گورنر پنجاب نے حلف لیا ، حلف برداری تقریب میں وزیر اعلی عثمان بزدار سمیت دیگر کی شرکت
لاہور (ایمرا نیوز آن لائن)پنجاب کابینہ میں مسلم لیگ (ق)کے رکن اسمبلی باﺅ رضوان نے صوبائی وزیر کی حیثیت سے حلف اٹھالیا۔اس حوالے سے گزشتہ روز گورنر ہاﺅس لاہور میں تقریب منعقد ہوئی جہاں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرورنے مسلم لیگ (ق)کے رکن اسمبلی باﺅ رضوان سے صوبائی وزیرکی حیثیت سے حلف لیا ۔حلف برداری کی تقریب میں وزیراعلی پنجاب سردارعثمان بزدار، تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل ارشد داد سمیت صوبائی وزرا اوراعلی انتظامی حکام نے شرکت کی۔باﺅ رضوان کے حلف اٹھانے کے بعد پنجاب کابینہ میں مسلم لیگ (ق)کے وزرا کی تعداد 2 ہوگئی۔ مسلم لیگ (ق)کواسپیکر پنجاب اسمبلی اورایک پارلیمانی سیکریٹری کا عہدہ بھی دیا جا چکا ہے جبکہ مسلم لیگ (ق)کو قائمہ کمیٹیوں کی چیئرمین شپ میں بھی نمائندگی دی جائے گی۔واضح رہے کہ تحریک انصاف اورمسلم لیگ (ق)کے درمیان اختلافات بتدریج بڑھ رہے تھے ، ان ہی کی وجہ سے (ق)لیگ کے صوبائی وزیر معدنیات حافظ عمار نے اپنا استعفی پارٹی قیادت کو دے دیا تھا، جس میں کہا گیا تھا کہ میں نے وزارت کا منصب ملک وقوم کی خدمت کے لیے قبول کیا تھا لیکن میری وزارت اور کام میں بلاوجہ رکاوٹیں کھڑی کی جا رہی ہیں، ایسی صورت حال میں ذمہ داریاں نبھا نہیں سکتا۔اختلافات کے خاتمے کے لیے تحریک انصاف اور (ق)لیگ کی قیادت نے ملاقات کی تھی جس میں (ق)لیگ کو مزید ایک وزارت دینے اور حافظ عمار کا استعفی واپس لینے کا فیصلہ ہوا تھا۔
ٹیگزAbbotabad AbbTak ACER afghanistan america Apple April Arfakareem ARY AryNews August Australia Autumn BadshahiMasjid balakot Balochistan BOLNews Brazil Canada channel24 Channel5 china City42 CM CNN DAWLANCE DawnNews December DELL Denmark dubai duniya eid Ericsson ExpressNews Fashion FAST FC Feb Fortress France Gawadar GC Generation GeoNews Germany GIKI GREE Gujranwala Gulberg Haeir HAJ HARDEES HP Huwaie Hyderabad IndiaNews Indonesia JAAG JAAGNEWS JahangirTomb Jamatulawal Jamatusani Jan jatiumra Jeans July June kaghan karachi Kashmir kasur KFC kuwait lahore lahorenews larkana LG Liberty LUMS MACbook Macdonalds Madina Makeups Makkah mansehra March May MinarePakistan MITSHUBISHI MizareQuaid Muharram Multan Muzaffarabad naran NATIONAL NDTV neelumvaleey NEO News Newzealand northkorea November pakistan tv
یہ بھی پڑھیں
روزنامہ ایمرا 07-08-2023arda wigs custom jerseys wig store cheap human hair wigs adidas yeezy boost best wigs custom nfl jersey best male sex toys cheap jordan 1 custom jersey nike air jordan red nike air jordan 1s adidas yeezy womens blonde wig with bangs nike air jordan mens shoes
fiitg fiitg nfl pro shop wigs com outlet wigs com outlet the wig shop wigs …