رواں سال کے پہلے 2 ماہ کے دوران پولیو کے 2 کیسسز سامنے آئے ہیں
پشاور (ایمرا نیوز آن لائن)خیبرپختونخوا میں پولیو کے دو نئے کیسسز آنے کے بعد صوبائی حکومت نے 18 فروری سے ہنگامی انسداد پولیو مہم شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق رواں سال کے پہلے دو ماہ میں پولیو کے دو کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس میں پہلا پولیو کا کیس ضلع باجوڑ اور دوسرا بنوں سے سامنے آیا ہے جس کے بعد خیبرپختونخوا حکومت نے 18 فروری سے بنوں اور جنوبی اضلاع میں انسداد پولیو مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس میں انسداد پولیو کی ٹیمیں گھر گھر جا کر 5 سال تک عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گے ۔( جاوید/ اشفاق)
