اسد قیصر کو اسپیکر شپ سے ہٹانے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، پی ایم ایل این قانون سازی کے دوران شور شرابہ نہ کرنے کی یقین دہانی کرائے تو پی اے سی وپروڈکشن آرڈر پر فیصلہ کریں گے ، وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور کی نجی ٹی وی سے گفتگو
اسلام آباد (ایمرا نیوز آن لائن) وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور نعیم الحق نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) قومی اسمبلی میں ضابطہ سے ہٹ کر نعرے بازیاں اور قانون سازی کے دوران رکاوٹیں حائل نہ کرنے کی یقین دہانی کرا دے تو پھر پبلک اکاؤنٹس کمیٹی اور پروڈکشن آرڈرز سے متعلق اقدامات پر فیصلہ کریں گے ۔ ان خیالات کا اظہار نعیم الحق نے پیر کے روز نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ حکومت چاہتی ہے کہ قومی اسمبلی اور پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی کارروائی قانون اور قواعد کے مطابق ہونی چاہئے اور ہماری اس حوالے سے مسلم لیگ(ن) سمیت اپوزیشن پارٹیوں سے بات چیت جاری ہے لیکن پی ایم ایل این کی نیت صاف نظر نہیں آتی ہے تو حکومت بھی ان کو بتانا چاہتی ہے کہ اب وہ دن گئے جب میاں صاحب فاختہ اڑایا کرتے تھے جیسا کہ پچھلی حکومت میں ہر غلط کام ہوتا تھا اور ہمارے اراکین اسمبلی کو بولنے کا موقع بھی نہیں دیا جاتا تھا انہوں نے کہا کہ حکومت قانون سازی کے دوران قومی اسمبلی میں ضابطے سے ہٹ کر شور شرابہ اور حائل رکاوٹیں ہمیشہ کے لئے ختم کرنا چاہتی ہے اور مسلم لیگ(ن) اگر ہمیں یقین دہانی کرا دے تو ہم پبلک اکاؤنٹس کمیٹی پر پروڈکشن آرڈر سے متعلق اقدامات پر فیصلہ کریں گے ۔ اسد قیصر اور شیخ رشید کے درمیان کشیدگی کے سوال کے جواب میں نعیم الحق نے کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو ہٹانے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کیونکہ وہ ہماری پارٹی کے رکن اور منجھے ہوئے سیاستدان ہیں وہ اپنا کام قوانین کے اندر کرتے ہیں ۔( جاوید/ اشفاق)
ٹیگزAbbotabad AbbTak ACER america Apple April Arfakareem ARY AryNews August Australia Autumn BadshahiMasjid balakot Balochistan BOLNews Brazil Canada channel24 Channel5 china City42 CM CNN DAWLANCE DawnNews December DELL Denmark dubai duniya eid Ericsson ExpressNews Fashion FAST FC Feb Fortress France Gawadar GC Generation GeoNews Germany GIKI GREE Gujranwala Gulberg Haeir HAJ HARDEES HP Huwaie Hyderabad IndiaNews Indonesia JAAG JAAGNEWS JahangirTomb Jamatulawal Jamatusani Jan jatiumra Jeans July June kaghan karachi Kashmir kasur KFC kuwait lahore lahorenews larkana LG Liberty LUMS MACbook Macdonalds Madina Makeups Makkah mansehra March May MinarePakistan MITSHUBISHI MizareQuaid Muharram Multan Muzaffarabad naran NATIONAL NDTV neelumvaleey NEO News Newzealand northkorea November pakistan tv نعیم الحق
یہ بھی پڑھیں
روزنامہ ایمرا 07-08-2023arda wigs custom jerseys wig store cheap human hair wigs adidas yeezy boost best wigs custom nfl jersey best male sex toys cheap jordan 1 custom jersey nike air jordan red nike air jordan 1s adidas yeezy womens blonde wig with bangs nike air jordan mens shoes
fiitg fiitg nfl pro shop wigs com outlet wigs com outlet the wig shop wigs …